پاکستان
Time 15 جنوری ، 2022

لودھراں: ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم پر حملہ، اہلکاروں کی انگلیاں اور ناک توڑ دی

ملزمان قابو میں آئے اشتہاری ملزم کو بھی اس کے ساتھی چھڑا کر لے گئے: پولیس۔ فوٹو: فائل
ملزمان قابو میں آئے اشتہاری ملزم کو بھی اس کے ساتھی چھڑا کر لے گئے: پولیس۔ فوٹو: فائل

لودھراں میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں حملہ کر دیا اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم ہیبت خان کی گرفتاری کے لیے کونڈی میں ایک ٹیوب ویل پر چھاپہ مار کر اسے قابو کر لیا گیا تاہم اسی دوران ٹیوب ویل کے کمرے میں چھپے ملزم کے 19 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے پولیس وردیاں پھاڑ کر ایک کانسٹیبل کی انگلی جبکہ دوسرے کا دانت توڑ دیا۔

ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لیے اور اشتہاری ملزم کو چھڑا کر بھی لے گئے۔

پولیس نے 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں :