کیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟

اداکارہ منال خان نے خود سے متعلق پائی جانے والی عوامی رائے کی تردید کی ہے۔

حال ہی میں منال خان اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ ویب شو وائس اوور مین میں شریک ہوئیں جہاں ان سے ہلکے پھلکے ماحول میں کچھ ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے گئے۔

شو کے میزبان ہدایتکار وجاہت رؤف نے بتایا کہ گوگل سرچ انجن پر احسن محسن کا تعارف بطور امیر اور مستحکم شخص درج ہے، تو بتائیں آپ نے احسن میں کیا دیکھا جس کی وجہ سے شادی کے لیے انہیں منتخب کیا؟

منال نے جواب میں طنز کیا کہ ابھی آپ نے کہا کہ گوگل پر ان کا تعارف ایک امیر شخص کے طور پر لکھا ہے تو بس اس لیے، جس پر احسن نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو عموماً یہ ہی چاہیے ہوتا ہے۔

منال نے احسن کی بات کاٹتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے یہ مذاق میں کہا ہے اور ایسا کچھ نہیں ہے کہ میں نے پیسوں کی وجہ سے احسن سے شادی کی۔

وجاہت رؤف نے ایک اور سوال کیا کہ آپ نے شادی کے بعد موبائل کالز اٹھانا اور میسجز کا جواب دینا کیوں بند کردیا جس پر منال نے کہا کہ اس کا جواب آپ کو احسن سے لینا چاہیے، مجھے فون استعمال کرنے کی بہت زیادہ عادت تھی۔

احسن محسن نے کہا کہ واٹس ایپ پر چیٹ کو پِن کرنے کا آپشن ہوتا ہے جس کی وجہ سے منتخب کردہ چیٹ سب سے اوپر چلی جاتی ہے، میری چیٹ انہوں نے پِن کرلی ہے اس کی وجہ سے انہیں صرف میرے ہی میسجز شو ہوتے ہیں اور یہ مجھے ہی جواب دیتی ہیں۔

مزید خبریں :