’سبق سیکھ لیا’، سشمیتا سے علیحدگی کے بعد بوائے فرینڈ کا بیان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈکی معروف اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کے بوائےفرینڈ روحمان شال  سشمیتا سے بریک اپ کے بعد اداکاری کے میدان میں آنےکے لیے پر تول رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن میں روحمان نے اپنی طاقت،کورونا سے متاثر ہونے کے بعد حاصل کیےگئے زندگی کے سبق اور  اداکاری میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی۔

کورونا سے متاثر ہونے کے بعد حاصل کیےگئے زندگی کے سبق کے سوال پر  روحمان نے بتایا کہ میں نے سبق سیکھا ہے کہ مسئلہ چاہے کتنا ہی بڑا ہو، اگر آپ میں ہمت اور جذبہ ہے تو آپ اس پر خود ہی قابو پاسکتے ہیں، اس دوران مشکلات آتی ہیں جو تکلیف کا باعث بنتی ہیں تاہم آخر میں آپ سرخرو ہوتے ہیں۔

ایک صارف نے پوچھا کہ وہ کون سی چیز ہے جو آپ کی طاقت ہے؟ اس پر روحمان نےکہا کہ میں خود سے جھوٹ نہیں بولتا، آپ اپنے لیے خود ہی کافی ہوتے ہیں تاہم کبھی کبھار آپ کو کسی خاص کی طرف سے  'جادو کی جھپی' کی ضرورت پڑتی ہے۔

 اس دوران روحمان نے اشارہ دیا کہ وہ جلد ہی اداکاری میں اپنے ڈیبیو کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے قبل ہی 44 سالہ اداکارہ سشمیتا سین اور 29 سالہ روحمان کے درمیان بریک اپ ہوا تھا ، دونوں 2018 سے ایک ساتھ تھے۔

گذشتہ ماہ سشمیتا نے انسٹا گرام پر بریک اپ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی اور روحمان کی تصویر اپ لوڈکی اورکیپشن میں لکھا کہ ' ہم نے دوستی سے شروعات کی ،ہم دوست ہی رہے ، رشتہ ختم ہو گیا ہے لیکن محبت باقی ہے'۔

مزید خبریں :