کاروبار
Time 17 جنوری ، 2022

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

10 گرام سونے کی قدر 42 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن— فوٹو:فائل
10 گرام سونے کی قدر 42 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 42 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 822  ڈالرز فی اونس ہے۔