پاکستان
Time 17 جنوری ، 2022

ن لیگ سے نواز شریف کا پتہ صاف کرنے کی کوشش والے کون؟ علی نواز اعوان نے نام بتا دیے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان نے مسلم لیگ ن سے نواز شریف کا پتہ صاف کرنے کی کوشش کرنے والے ارکان سے متعلق دعویٰ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان کا کہنا تھاکہ مجھے ن لیگی اراکینِ قومی اسمبلی نے بتایا ہےکہ یہ کوششیں شاہد خاقان اور خواجہ آصف نے کی ہیں۔

لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے مناظرہ کریں اور نام بتائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیاتھا کہ ن لیگی قیادت نواز شریف کا پتہ صاف کرنے پر تلی ہے، ن لیگ میں ریس لگی ہوئی ہے، پہلی صف میں بیٹھنے والے چار لیڈرز نواز شریف کو ہٹاکر خود قیادت سنبھالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چاروں کسی سے ملنےگئے تو کہاکہ نوازشریف نے ملک کے ساتھ براکیا، آپ ہمیں کیوں نہیں سوچتے؟

فواد چوہدری نے آج پھر چار لیگی رہنماؤں کا نام بتانے سےگریز کیا اورکہا کہ ن لیگ شریف فیملی سےخودکو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہوگی۔

مزید خبریں :