پاکستان
Time 18 جنوری ، 2022

کراچی میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں دُلہے بھی پہنچ گئے

سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کےخلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا انیسویں روز بھی جاری ہے جہاں اب  2 دُلہے بھی پہنچ گئے۔

 دھرنے میں شریک ہونے  والے  دونوں دُلہاؤں سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ  ایک دُلہا کراچی کے  علاقے  آبدار  جبکہ دوسرا دُلہا اسرار شیرپاؤ کالونی کا رہائشی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے سندھ کے بلدیاتی قانون کےخلاف 20جنوری کو حسن اسکوائر پر خواتین کے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

'وزیراعلیٰ ہاؤس جا سکتے ہیں'

ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی جاسکتے ہیں۔

 گزشتہ روز  دھرنے میں  جامعات المحصنات کی معلمات و طالبات اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بار بار حکومت کا حصہ رہی لیکن اس نے ہر دور میں کراچی کے عوام کا استحصال کیا،اوراس شہر نے پیچھے کی طرف سفر کیا ہے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا ہمارا دھرنا کراچی کے تین کروڑ عوام کی توانا آواز بن چکا ہے، باقی جماعتوں نے احتجاج کے لیے دو دو ماہ کی تاریخ دے کر جان چھڑالی ہے۔ 


مزید خبریں :