کے آر کے نے بازی پلٹ دی؟

کے آر کے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کو بھی مینشن کیا جس کا اداکار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا__فوٹو فائل
کے آر کے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کو بھی مینشن کیا جس کا اداکار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا__فوٹو فائل

معروف فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے سلمان خان سے تمام تر رنجشیں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے سلمان خان اور کے آر کے میں جھگڑا چل رہا ہے جس کا آغاز اس وقت ہوا جب سلمان خان نے 2020 میں کمال راشد کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ کے آر کے نے سلمان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کمال راشد خان نے دبنگ ہیرو کی فلم ’رادھے‘ پر تبصرہ کیا اور اسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا، تبصرے میں کے آر کے نے سلمان کی ذات کو نشانہ بنایا اور ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔

تاہم اب حال ہی میں کمال راشد نے ٹوئٹ کیا اور تمام میڈیا چینلز سے درخواست کی کہ برائے مہربانی میرا ہر ٹوئٹ سلمان خان سے منسلک نہ کیا جائے۔

فلمی ناقد نے لکھا کہ 'ہم دونوں کے درمیان بھلے غلط فہمی ہو لیکن پھر بھی وہ میرے بڑے بھائی ہیں، لہٰذا میں ان کا دشمن نہیں ہوں اور نہ ہی ان سے نفرت کرتا ہوں۔ میری جانب سے کیے جانے والا ہر ٹوئٹ ان کے لیے نہیں ہوتا'۔

کمال راشد نے مزید کہا کہ 'انڈسٹری میں کئی ایسے اداکار ہیں جنہیں میں نشانہ بناتا ہوں، اور ان سے متعلق ٹوئٹ کرتا ہوں'۔کے آر کے نے اپنی ٹوئٹ میں سلمان خان کو بھی مینشن کیا جس کا اداکار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ کمال راشد نے ناصرف سلمان خان کی اداکاری کو نشانہ بنایا بلکہ انہوں نے اداکار اجے دیوگن، ایوشمان خرانہ اور شاہ رخ خان کی ناکام فلموں پر بھی تنقید کی تھی۔

مزید خبریں :