دلچسپ و عجیب
18 جنوری ، 2022

'سپر موم' کا لقب پانے والی شیرنی کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات وائرل

17 سالہ پینچ ٹائیگرس کو 29 بچوں کو جنم دینے پر’ سپر موم ‘ کے لقب سے نوازا گیا تھا:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 17 سالہ پینچ ٹائیگرس کو 29 بچوں کو جنم دینے پر’ سپر موم ‘ کے لقب سے نوازا گیا تھا:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا  

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 29 بچوں کو جنم دینے والی ’کولر والی‘  نامی مادہ ٹائیگر انتقال کر گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 17 سالہ  پینچ ٹائیگرس  کو   29 بچوں کو جنم دینے پر’ سپر موم ‘ کے لقب سے نوازا گیا تھا،   مادہ ٹائیگر  نے 2008 سے 2018 تک 10 سال  کے عرصے کے دوران 29 بچوں کو جنم دیا۔

تاہم اب ’ سپر موم ‘ کا لقب پانی والی ٹائیگرس کی تدفین کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس کی آخری رسومات ہندو  رسومات  کے تحت  اداکی گئی۔

 سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ٹائیگرس کی آخری رسومات میں مقامی لوگوں کو شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل تصاویر میں مری ہوئی ٹائیگرس  کو ہار پھولوں کے ساتھ لکڑیوں پر لیٹا جاسکتا ہے جبکہ رسومات میں شریک مقامی خواتین  کو مادہ ٹائیگر پر ہار ڈالتے  تو کہیں ٹائیگر س کی چتا کے آگے ہاتھ جوڑتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ، ٹائیگرکی اوسط زندگی 12 سال ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM