پاکستان
Time 18 جنوری ، 2022

’شریفوں کو چھوڑو، ہمیں آزماؤ‘، لیگی رہنماؤں کی آڈیو آرہی ہے: شہباز گل کا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آڈیو آرہی ہےکہ شریفوں کو چھوڑو، ہمیں ایک بار آزماؤ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ ن لیگ پچھلے 6 ماہ سے ڈیل کا اعلان کر رہی ہے لیکن ڈیل کے سوال پر جواب نہیں دیتی، ن لیگ والے خود فون کرکے ڈیل کا بتاتے ہیں۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آڈیو آرہی ہےکہ شریفوں کو چھوڑو، ہمیں ایک بار آزماؤ، 4 دوستوں میں پانچواں بھی شامل ہونے کی کوشش کررہاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ان کی ڈیل ہےکہ نواز شریف کا ویزا ریجیکٹ بھی ہوجائے تو انہیں پاسپورٹ لے کر کسی اور ملک جانے دیا جائے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیاتھا کہ ن لیگی قیادت نواز شریف کا پتہ صاف کرنے پر تلی ہے، ن لیگ میں ریس لگی ہوئی ہے، پہلی صف میں بیٹھنے والے چار لیڈرز نواز شریف کو ہٹاکر خود قیادت سنبھالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چاروں کسی سے ملنےگئے تو کہاکہ نوازشریف نے ملک کے ساتھ براکیا، آپ ہمیں کیوں نہیں سوچتے؟

مزید خبریں :