کھیل
Time 18 جنوری ، 2022

آسٹریلیا اور انگلینڈکےکرکٹرزکا ہوٹل میں غل غپاڑہ، شکایت پر پولیس پہنچ گئی

ایشیز سیریز کے اختتام پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کےکرکٹرز کی جانب سے ہوٹل میں شور  اور غل غپاڑہ کرنےکی شکایت پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑگئی۔

اتوار کو ایشیز میں فتح کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی جیت کا جشن منا رہے تھےکہ اس دوران اس میں انگلش کھلاڑی بھی شریک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ہوٹل کے ٹیرس میں آسٹریلوی کرکٹرز نیتھن لیون، ٹریوس ہیڈ اور وکٹ کیپر بلے باز  ایلکس کیری موجود تھے، اس موقع پر ان کے ساتھ انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن اور جو روٹ بھی شریک ہوگئے۔

کھلاڑیوں کے شور شرابےکے بعد ہوٹل میں موجود دیگر افراد کی شکایت پر پولیس آپہنچی اور انہوں نے جشن مناتےکرکٹرزکو روک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس اہلکار کہہ رہے ہیں کہ  نیتھن لیون، جو روٹ، الیکس کیری، جیمز اینڈرسن اور ٹریوس ہیڈ بہت زیادہ شور مچا رہے تھے۔

 آسٹریلوی ویب سائٹ کا دعویٰ ہےکہ کرکٹرز کو مبینہ طور پر ہوٹل سے نکال بھی دیا گیا تھا  تاہم ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب انگلینڈکرکٹ بورڈ نے اپنے 2کھلاڑیوں کی پارٹی میں موجودگی پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :