پاکستان
Time 18 جنوری ، 2022

کھانا کھلانے کے بہانے کزن کے ہاتھوں اغوا ہونیوالی 17 سالہ لڑکی بازیاب

17 سالہ کرن کو اس کا کزن خرم کھانا کھلانے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر چنیوٹ لے گیا تھا، پولیس— فوٹو:فائل
17 سالہ کرن کو اس کا کزن خرم کھانا کھلانے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر چنیوٹ لے گیا تھا، پولیس— فوٹو:فائل

لاہور کے شیخ زاید اسپتال سے دو روز قبل اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو چنیوٹ سے بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کے مطابق 17 سالہ کرن کو اس کا کزن خرم کھانا کھلانے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر چنیوٹ لے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کال ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کیا گیا لیکن ملزم ہاتھ نہ آ سکا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی گرفتار کر لیا جا ئے گا۔ 

مزید خبریں :