پاکستان
Time 19 جنوری ، 2022

اشارہ دے دیا، لوگ اندازہ کرلیں ملاقات کرنے والے 4 ن لیگی رہنما کون ہیں: شبلی فراز

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے ہم نے اشارہ دے دیا ہے، لوگ اب خود اندازہ کرلیں کہ ملاقات کرنے والے ن لیگ کے چار  رہنما کون ہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت پر سب کو اعتماد ہے اور ہمارے اچھے دن ابھی آنے والے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے فواد چوہدری کو 4 لیگی رہنماؤں پر نواز شریف کے خلاف بغاوت کے الزام پر چیلنج دے دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے کسی سینئر رہنما کی ماضی قریب میں کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اُن 4 لیگی رہنماؤں کے نام سامنے لائیں، چیلنج دیتا ہوں کہ وہ بتائیں کس سے ملاقات ہوئی اور کس نے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزراء کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ن لیگ میں بغاوت کے دعوے کیے گئے تھے۔

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ن لیگ میں ریس لگی ہوئی ہے، پہلی صف میں بیٹھنے والے چار لیڈرز نواز شریف کو ہٹاکر خود قیادت سنبھالنا چاہتےہیں۔

مزید خبریں :