دنیا
Time 19 جنوری ، 2022

دبئی ایکسپو 2020: اماراتی وزیرخارجہ کا پاکستان پویلین کا دورہ

عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین میں ماہ خیبر پختونخوا جاری ہے۔

اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستان پویلین کا دورہ  کیا۔

پاکستانی پویلین کے دورے کے موقع پر شیخ عبداللہ نے ابوظبی میں دہشت گردانہ حملے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر  افسوس کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ شیخ عبد اللہ نے حملے میں 2 زخمی پاکستانیوں کے علاج اور میت کی وطن واپسی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والا دبئی ایکسپو 6 ماہ تک جاری رہے گا، جس میں 190 ممالک کے پویلین موجود ہیں۔

مزید خبریں :