دنیا
Time 19 جنوری ، 2022

امریکی یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کریگی

امریکا کی ایک اور  یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے ایک ہزار سے زائد سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر رضامند ہوگئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی آف مشی گن نے جنسی زیادتی کا شکار ایک ہزار سے زائد سابق طلبا کو 49 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سابق اسپورٹس ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات پر 490 ملین ڈالر کا تصفیہ کیا گیا ہے۔

تصفیے میں کل 1,050 افراد کا حصہ ہوگا، رپورٹ کے مطابق مشی گن یونیورسٹی متعدد مقدمات کو حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، زیادہ تر کیسزمردوں کی جانب سے ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن کے خلاف جنسی زیادتی کے ہیں۔

ڈاکٹر اینڈرسن مختلف ایتھلیٹک پروگراموں کے لیے یونیورسٹی کے ایک معالج تھے۔

ہرجانے کے طور پر  ہرمتاثرہ طالب علم کو اوسطاً 4لاکھ 38ہزار ڈالر ہرجانہ ملےگا، ڈاکٹر  اینڈرسن 1966 سے 2003  تک یونیورسٹی میں ملازمت کرتے رہے،2008 میں انتقال کرگئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  کیلی فورنیا کی سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی نے بھی جنسی زیادتی کا شکار اپنی 700 سے زائد طالبات کے ساتھ کروڑوں ڈالر میں تصفیہ کیا تھا۔

مزید خبریں :