پاکستان
Time 20 جنوری ، 2022

اسلام آباد میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1131 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی: ڈی ایچ او۔ فوٹو: فائل
 اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1131 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی: ڈی ایچ او۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1131 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے اپیل کی ہے کہ شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔