کھیل
Time 20 جنوری ، 2022

عمر گل لیجنڈری کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ میں واپسی پر بے حد خوش

فاسٹ بولر عمر گل آج سے عمان میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ کا حصہ ہیں:فوٹوبشکریہ ٹوئٹر
فاسٹ بولر عمر گل آج سے عمان میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ کا حصہ ہیں:فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

 سابق فاسٹ بولر عمر گل نے دنیائے کرکٹ کے  لیجنڈری کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عمر گل آج سے عمان میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ  کا حصہ ہیں۔ لیگ میں پاکستان  کے سابق  لیجنڈری کھلاڑیوں سمیت دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر گل نے  سابق کھلاڑیوں کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے لیجنڈ لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا  ہے۔

تصویر میں عمر گل کے ہمراہ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر  کھلاڑی  اظہر محمود ،  سابق وکٹ کیپر بیٹسمین  کامران اکمل ، سابق کپتان  محمد یوسف ،  سابق سری لنکن کپتان  تلکارتنے دلشان، سری لنکن بولر  نوان کلاسیکرا اور  لیجنڈ سری لنکن  کرکٹر مرلی دھرن سمیت  دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

عمر گل نے شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ لکھاکہ  ’گیم میں بہترین کرکٹرز کے ساتھ پرانی یادوں کو زندہ کرنا،  اور ان کے ساتھ دوبارہ کھیل کر اچھا لگا۔

شائقین 3 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، محمد حفیظ، یونس خان، وریندرسہواگ، یوراج سنگھ، جونٹی رہوڈز اور بریٹ لی کو کھیلتا دیکھیں گے۔

نوٹ: پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کو براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :