کھیل
Time 20 جنوری ، 2022

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 10 فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار

ملازمین کے دو روز قبل ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد کورونا مثبت آنے والے ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے: ترجمان پی سی بی/ فائل فوٹو
ملازمین کے دو روز قبل ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد کورونا مثبت آنے والے ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے: ترجمان پی سی بی/ فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے ہی ایونٹ سے منسلک افسران اور عملے میں کورونا کیسز سامنا آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 10 فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار ہے۔

ترجمان پی سی بی کا بتانا ہےکہ ملازمین کے دو روز قبل ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد کورونا مثبت آنے والے ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل اورگراؤنڈ کے کام جاری رہیں گے۔


مزید خبریں :