کاروبار
Time 20 جنوری ، 2022

پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے 107939 روپے ہوگئی ہے/ فائل فوٹو
10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے 107939 روپے ہوگئی ہے/ فائل فوٹو

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے 107939 روپے  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالر بڑھ کر 1837 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :