ویڈیو: 2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا

انٹرنیٹ پر آج کل ایک نایاب بچھڑے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے 2 سر اور 4 آنکھیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس منفرد بچھڑے کی پیدائش بھارت کے  شمال مشرقی ضلع گوماتی میں ہوئی جو اپنی جسامت اور انوکھے پن کی وجہ سے عوام اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی چینل 'سی بی ایس نیوز' کی  رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ 2 سر اور 4 آنکھوں والا بچھڑا پولی سیفالس نامی ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہے، جس کی وجہ سے دو سر ،دو آنکھیں ،دو منہ اور دو کان  ایک ساتھ مل جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار  نہیں کہ بھارت میں اس طرح کا بچھڑا پیدا ہوا ہو اس سے قبل بھی 2 سر اور 3 آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی تھی۔