اُردو کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک انتقال کرگئے

اُردو کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کی عمر 71 سال تھی / فوٹو: فائل
اُردو کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کی عمر 71 سال تھی / فوٹو: فائل 

پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

اُردو کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کی عمر 71 سال تھی۔ وہ کچھ عرصے سے ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے کینیڈا میں مقیم تھے۔

ڈاکٹر ڈینس آئزک کو 1979 میں تمغہ حُسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش اور تھوڑی سی زندگی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انھوں نے ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس کی کچھ اقساط بھی لکھیں جبکہ انھوں نے ثمینہ پیرزادہ کی فلم “انتہا” کا اسکرین پلے بھی لکھا۔

ڈاکٹر ڈینس آئزک نے ژول Verne کے مشہور فرانسیسی ناول (Around the World in Eighty Days) کا اردو ترجمہ بھی کیا۔

انھوں نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 25 سال تک بطور ڈاکٹر خدمات  بھی سر انجام دیں۔ 

مزید خبریں :