دنیا
Time 21 جنوری ، 2022

یورپی یونین نے کابل میں باضابطہ طور پر سفارتخانہ کھول لیا

کابل: یورپی یونین نے افغانستان میں باضابطہ طور پر اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں اور افہام و تفہیم کے بعد کابل میں سفارت خانہ کھولا گیا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹینو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم سےکم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے۔

ترجمان ای یو فارن افیئرز کے مطابق کابل میں ہماری موجودگی طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہ سمجھا جائے، کابل میں یورپی وفد انسانی امداد کی فراہمی اور انسانی صورت حال کی نگرانی کے لیے ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے ڈی فیکٹو حکام کو بھی اس حوالے سے واضح طور پر بتا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا تھا کہ طالبان حکومت نے اپنے تمام وعدے پورے کر دیے ہیں لہذا اب عالمی حکومتوں کو افغان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :