ویڈیو: بھارتی شخص نے دوران سماعت ہی شیو بنا لی

بھارتی شخص  دوران سمات شیو بنا رہا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب۔
بھارتی شخص  دوران سمات شیو بنا رہا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب۔

ملزموں کے خوف سے عدالت سے بھاگنے کے واقعات کے بارے میں تو آپ نے کئی بار سنا ہو گا لیکن بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کی عدالت میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  ہائی کورٹس نے  کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کرتے ہوئے  ورچوئل سماعتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، چنانچہ  حال ہی میں ہونے والی ایک ورچوئل  سماعت کے  دوران ایک شخص کو شیو بناتے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ رواں ہفتے پیش آیا تاہم سماعت پر موجود جج نے اس حرکت کو نوٹ نہیں کیا اور غیر معمولی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اس شخص کو شیو بناتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

 خیال رہے کہ  غیر معمولی نوعیت کا ایسا ہی ایک واقعہ اس سے قبل بھی بھارت میں رپورٹ کیا جاچکا ہے جس میں نومبر 2021  میں  ہونے والی ورچوئل سماعت کے  دوران ایک شخص کو بغیر شرٹ عدالتی کارروائی میں دیکھا گیا تھا۔