دنیا
Time 21 جنوری ، 2022

طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کی جھڑپ، 8ہلاکتیں

جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں— فوٹو: فائل
جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں— فوٹو: فائل

افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔

قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :