اداکارہ حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے

اداکارہ حنا الطاف کی اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جو کہ ان کے نکاح کی تصویر تھی__فوٹو: انسٹاگرام/حنا الطاف
اداکارہ حنا الطاف کی اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جو کہ ان کے نکاح کی تصویر تھی__فوٹو: انسٹاگرام/حنا الطاف

معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے۔

حنا الطاف نے اپنے والد کی وفات کی اطلاع گزشتہ شب انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میری زندگی کے سب سے طاقتور انسان جنہیں میں جانتی تھی، میرے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے، حنا نے تمام مداحوں سے والد کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف کی اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جو کہ ان کے نکاح کی تصویر تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے والد انہیں ایک بیٹے کی طرح مانتے ہیں، اور  وہ اکثر انہیں یہ ہی کہتے ہیں کہ حنا میرا بیٹا ہے، اداکارہ یہ بتاتے ہوئے جذباتی بھی ہو گئی تھیں۔

مزید خبریں :