دلچسپ و عجیب
23 جنوری ، 2022

کراچی میں 'مٹی' اور سوشل میڈیا پر 'میمز' کا طوفان

کراچی کا موسم مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا__فوٹو: اسکرین گریب
کراچی کا موسم مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا__فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں گزشتہ دو روز سے مٹی والی ہوا نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے، جہاں شہر میں مٹی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا تو وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی میمز سے اپنا دل بہلا رہے تھے۔

 سڑکوں پر نکلے افراد کا موڈ جہاں مٹی نے خراب کیا وہیں گھر پہنچنے پر سوشل میڈیا پر موقع کی مناسبت سے میمز نے ان کا سارا غصہ ہوا کردیا۔

صارفین نے بالی وڈ فلمز کے سین اور کچھ حقیقت پر مبنی مناظر کو مٹی کے طوفان سے جوڑا، جو مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گہرا سچ بھی تھا، ناصرف میمز بلکہ کچھ لوگوں نے مضحکہ خیز ٹوئٹس بھی کیں۔

کراچی کا موسم مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین نے اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔

آئیے ملاحظہ کرتے ہیں ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہونے والے کچھ دلچسپ میمز۔

ایک صارف نے تصویر ایڈٹ کی اور گائے کو مصنوعی طور پر ہوا میں اڑتا دکھایا، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کراچی میں ہوا کا طوفان اور قابو سے باہر ہورہا ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM