پاکستان
Time 23 جنوری ، 2022

اسلام آباد میں کوروناکیسز کے باعث مزید10 تعلیمی ادارے سِیل کرنےکی ہدایت

اسلام آباد میں کورونا وائرس کےکیسز کے باعث مزید 10 تعلیمی اداروں کو سِیل کرنےکی ہدایت کردی گئی۔

اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مثبت کیس آنے پر مزید 10 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی حالیہ لہر کے دوران  50 سے زائداسکول،کالج اور یونیورسٹیاں بند کی جاچکی ہیں۔


مزید خبریں :