دنیا
Time 23 جنوری ، 2022

مالی میں فوجی کیمپ پر مارٹرگولے کے حملے میں فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 افریقی ملک مالی میں فوجی کیمپ پر مارٹر گولے کے حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگیا۔

فرانسیسی صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے بریگیڈیئر الیگزینڈر مارٹن کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہےکہ  2012 میں مغربی افریقی ملک کے مالی کے شمالی علاقوں میں شدت پسند گروہوں کی جانب سےشورش کا سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن فرانس کی مدد سے مالی کی افواج نے شمالی علاقوں کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔

البتہ دہشت گردوں کی جانب سے عسکری کارروائیاں اکثر و بیشتر سامنے آتی رہتی ہیں جب کہ مالی کی افواج کی معاونت کے لیے سیکڑوں فرانسیسی فوجی وہاں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی میں دہشت گردی کے خلاف 2013 سے جاری آپریشن میں اب تک 53 فرانسیسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :