کھیل
Time 24 جنوری ، 2022

شاہین آفریدی کو کس شکست کا سب سے زیادہ دکھ ہے؟

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 7 کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں  پاکستان کی شکست کا بہت دکھ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام  ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین  شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی  میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی کی کوئی غلطی نہیں، مجھے اس کے بعد لگاتار 3  چھکے نہیں کھانے چاہیے تھے۔

دوران گفتگو  شاہین شاہ آفریدی نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے متعلق بھی گفتگو کی اور بتایا کہ  بھارت کے خلاف میچ سے پہلے شاہد آفریدی سے ٹپس لی تھیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ  لاہور قلندرز کی کپتانی کاپریشر ہوگا مگر جو ذمہ داری ملی ہےاس پر  پورا  اترنے کی کوشش کروں گا۔

واضح  رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے  سیمی فائنل میں آسٹریلین اننگز کے 19 ویں اوور میں حسن علی نے میتھیو ویڈ کا اہم کیچ ڈراپ کیا تھا جس نے میچ کا پانسہ تبدیل کردیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :