دنیا
Time 24 جنوری ، 2022

افغانستان: مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان

امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں: ترجمان افغان وزارت تعلیم/ فائل فوٹو
امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں: ترجمان افغان وزارت تعلیم/ فائل فوٹو

افغانستان میں مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا افغانستان میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول مارچ سےدوبارہ کھلیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خواتین اساتذہ کی تنخواہیں اداکی ہیں اور لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کریں گے جب کہ خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :