کھیل
Time 24 جنوری ، 2022

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا

ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی: ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ۔ فوٹو: فائل
 ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی: ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈین میں شامل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا ہے۔

پی ایس ایل میں شامل ٹیموں نے 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والی لیگ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹد نے آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل اسکواڈ دستیاب نہیں تھا اس لیے سیشن منسوخ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

مزید خبریں :