پاکستان
Time 24 جنوری ، 2022

بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل

بختاور بھٹو نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی/فوٹوبشکریہ ٹوئٹر
بختاور بھٹو نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی/فوٹوبشکریہ ٹوئٹر  

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو  کے نواسے اور بختاور بھٹو  زرداری کے بیٹے میر حاکم کی مرحوم نانی کو  انہماک سے دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو  رہی ہے۔

بختاور بھٹو نے کچھ دیر قبل  مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں میر حاکم کو کمرے میں آویزاں بینظیر بھٹو کے پورٹریٹ کو انہماک سے دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں بینظیر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے  ہیں۔

بختاور نے شیئر کی گئی تصویر کے ٹوئٹ میں تاریخ درج کرتے ہوئے بتایا کہ لی گئی تصویر  21 جنوری 2022 کی ہے۔

دوسری جانب زیر نظر تصویر کو بختاور بھٹو کے صاحبزادے میر حاکم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا۔

میر حاکم کی پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ ’یہ اُن کی پسندیدہ تصویر ہے۔‘

میرحاکم کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے خاصی پسند کی جا رہی ہے، تصویر کو بختاور کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے بھی پسند کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :