پاکستان
Time 24 جنوری ، 2022

شہزاد اکبر کے استعفے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کو کوئی اور ذمے داری دیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید اہم کام آپ کے منتظر ہیں/ فائل فوٹو
فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کو کوئی اور ذمے داری دیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید اہم کام آپ کے منتظر ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔

فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کو کوئی اور ذمے داری دیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید اہم کام آپ کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں :