اینڈرائیڈ سے ایک کلک پر واٹس ایپ چیٹ کی آئی فون میں منتقلی

حامی بھرنے کی صورت میں چیٹ ٹرانسفر ہونا شروع ہوجائے گی__فوٹو فائل
حامی بھرنے کی صورت میں چیٹ ٹرانسفر ہونا شروع ہوجائے گی__فوٹو فائل

اکثر صارفین جب اینڈرائیڈ فون تبدیل کرکے آئی فون لیتے ہیں تو انہیں سب سے مشکل کام چیٹ منتقل کرنا لگتا ہے۔

ایسے میں واٹس ایپ بیٹا انفو کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب ایپلی کیشن نے ایک سہولت آزمائشی طور پر متعارف کروائی ہے۔

نیا فیچر  آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کی آزمائش کامیاب ہونے کے بعد اسے سب کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو
فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایپ پر اب ایک آپشن موجود ہوگا جس میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ چیٹ منتقل کرنے کے خواہش مند ہیں، حامی بھرنے کی صورت میں چیٹ ٹرانسفر ہونا شروع ہو جائے گی۔

مزید خبریں :