کاروبار
Time 24 جنوری ، 2022

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 9.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 9.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقرنے کراچی میں پریس کانفرنس کی اور مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں شرح سود 9.75فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھاکہ معاشی گروتھ مستحکم ہے اور ملک میں مہنگائی کا زور کم ہورہا ہے جس میں مزید کمی آئے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ قلیل مدت میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوگا مگر آہستہ آہستہ استحکام آجائے گا جبکہ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر ہوئی تو ادائیگی کیلئے ریزرو ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری پالیسی کا محورمہنگائی کو5 سے7 فیصدکےدرمیان رکھنا ہے اور ہماری خواہش ہے مہنگائی میں کمی آئے  جبکہ اجناس کی قیمتوں کے سبب مہنگائی عارضی طورپراونچی ہے،۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مہنگائی کم ہوگی توحقیقی شرح سود کم ہوجائے گا، دسمبرمیں حقیقی شرح سود مثبت رکھنےکا اشارہ دیا تھا، اب اس کی ضرورت نہیں، جی ڈی پی نمو 5 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد رہے گی۔