پاکستان
Time 24 جنوری ، 2022

شہزاد اکبرکے استعفے پر پرویز رشیدکا رد عمل

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے شہزاد اکبرکے استعفے پر طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

شہزاد اکبرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پرویز رشید نےکہا کہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کےجھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے آج استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور بھی کرلیا ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہےگا۔


مزید خبریں :