کھیل
Time 24 جنوری ، 2022

مریم اور عمران خان کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کو مبارکباد

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے قومی کرکٹرز کو مبارکباد دی ہے— فوٹو: فائل
آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے قومی کرکٹرز کو مبارکباد دی ہے— فوٹو: فائل

سال 2021 میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے قومی کرکٹرز کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’کرکٹ کے ہمارے ان ستاروں کو دلی مبارکباد! آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘

علاوہ ازیں مریم نواز نے بھی ٹوئٹ کی اور شاندار کارکردگی پر قومی کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔


خیال رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سر گار فیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جو سال کے بہترین کرکٹر کو دیا جاتا ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر ہیں۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کا کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے جبکہ محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :