پاکستان
Time 25 جنوری ، 2022

بختاور کی سالگرہ پر شوہر محمود چوہدری اور بیٹے کا شاندار سرپرائز

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی اور محمود چوہدری کی اہلیہ بختاور بھٹو آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اس موقع پر بختاور کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے ان کے لیے زبردست سرپرائز کا اہتمام کیا گیا۔

محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں پھولوں اور غباروں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور  ساتھ ہی سالگرہ کا کیک بھی رکھا ہے۔

محمود چوہدری نے کیپشن میں بختاور کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں بیٹے میر حاکم کی جانب سے دیے جانے والا کارڈ دکھایا گیا۔

دوسری جانب بختاور نے انسٹاگرام اسٹوری پر بلاول، آصفہ اور اپنے والد آصف علی زرداری کی جانب سے بھیجے جانے والے خوبصورت گلدستوں کی تصویر شیئر کی۔

فوٹو: بختاور بھٹو
فوٹو: بختاور بھٹو
فوٹو: بختاور
فوٹو: بختاور

مزید خبریں :