دنیا
Time 26 جنوری ، 2022

بورس جانسن نے برطانیہ کیلئےکام کرنیوالے افغانوں کے بجائے جانوروں کے انخلا کو ترجیح دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے سامنے آنے والی نئی ای میل سے انکشاف ہوا ہےکہ بورس جانسن نے جانوروں کے لیےکام کرنے والی فلاحی تنظیم کے عملے اور 173کتوں اور بلیوں کے افغانستان سے انخلا کے لیے احکامات خود جاری کیے تھے۔

 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں کہ جب برطانوی فوج کے لیے خدمات فراہم کرنے والے افغان شہریوں کا انخلا ممکن نہیں بنایا جاسکا، بورس جانسن کو جانوروں کے انخلا کو ترجیح نہیں دینا چاہیے تھی۔

 اس سے قبل بورس جانسن نے اس معاملے سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوئے اسے احمقانہ قرار دیا تھا۔

کنزرویٹو سیاستدان زیک گولڈ اسمتھ نے  بورس جانسن کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ انہوں نے  برطانوی پارلیمان کو گمراہ کیا تھا۔

مزید خبریں :