دنیا
Time 27 جنوری ، 2022

امریکی سپریم کورٹ کےجج جسٹس اسٹیفن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

امریکا کی سپریم کورٹ کےجج جسٹس اسٹیفن بریئر  نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹس بریئر  کی جون میں سپریم کورٹ کی موجودہ مدت کے اختتام پر ریٹائرمنٹ متوقع ہے۔

 سابق ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعینات کیے گئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس بریئرکی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیموکریٹس کو اہم ترین پوزیشن پر جج تعیناتی کا موقع مل سکےگا۔

موجودہ امریکی صدر  جوبائیڈن اس معاملےمیں پہلے ہی سیاہ فام خاتون کی تعیناتی کا عندیہ دے چکےہیں۔

مزید خبریں :