کھیل
Time 28 جنوری ، 2022

پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز، ماہرہ کی شاندار پرفارمنس

آیا زلمی  اینتھم میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے،ویڈیو اسکرین گریب
" آیا زلمی " اینتھم میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے،ویڈیو اسکرین گریب 

پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم جاری کر دیا گیا ہے۔

" آیا زلمی " اینتھم میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے  شاندار پرفارمنس  پیش کی ہے۔

 ترانے میں  پشاور زلمی کے  کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر کو بھی ایکشن میں دیکھا گیا ہے۔

پشاور زلمی کا اینتھم  معروف پشتو  گلوکاروں  زر سنگا، سنی خان درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے جبکہ  زلمی اینتھم کو موسیقار وگلوکار روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے، اینتھم  ویڈیو کے ہدایت کا ر حسن داوڑ ہیں۔

مزید خبریں :