کھیل
Time 28 جنوری ، 2022

’کراچی والو! ایک ہار سے کچھ نہیں ہوتا ٹرافی ہماری ہی ہے‘

گزشتہ روز اداکار شہروز اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ ‘ میں مہمان بنے اور اس دوران دونوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ویڈیو اسکرین گریب
 گزشتہ روز اداکار شہروز اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ ‘ میں مہمان بنے اور اس دوران دونوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ویڈیو اسکرین گریب

پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور  اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے پی ایس ایل 7 کے  افتتاحی میچ میں  کراچی کنگز کی شکست کے باوجود ٹیم کی  سپورٹ میں بیان دیا ہے۔

 گزشتہ روز اداکار شہروز اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ جیو نیوز  کے پروگرام ’جشن کرکٹ ‘ میں مہمان بنے اور  اس دوران دونوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہیں اور میں بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہا ہوں جبکہ صدف کنول نے کہا کہ  مجھے کرکٹ میں تھوڑی دلچسپی ہے، جب شہروز کرکٹ دیکھ رہے ہوں تو میں بھی دیکھتی ہوں،  ثنا میر میری پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہوں۔

 بعد ازاں شہروز اور صدف نے کراچی کنگز اور کراچی والوں  کے نام  ایک پیغام بھی دیا۔شہروز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ  کراچی والو! ایک ہار سے کچھ نہیں ہوتا، کوئی بات نہیں ، ان شاء اللہ پی ایس ایل  7 ہمارا ہی ہے، ہم ہی ٹرافی جیتیں گے۔

اداکار نے کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہار کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم سیکھیں، اس میچ میں جو غلطیاں ہم سے ہوئیں وہ اگلے میچ میں نہ ہوں ہمارے لیے کہنا آسان ہے کہ غلطی ہوئی لیکن اصل دباؤ کھلاڑی ہی جانتا ہے جو میدان میں اترتا ہے۔

دوسری جانب  صدف کنول کا بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 ہم ہی جیتیں گے۔

مزید خبریں :