دنیا
Time 28 جنوری ، 2022

70 سال سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والا شخص آخر کار پولیس کے ہاتھ لگ گیا

بدھ کے روز ناٹنگھم کے علاقے بل ویل میں ٹریفک پولیس نے 84 سالہ ڈرائیورکو گشت کے دوران روکا۔ —فوٹو: بی بی سی
بدھ کے روز ناٹنگھم کے علاقے بل ویل میں ٹریفک پولیس نے 84 سالہ ڈرائیورکو گشت کے دوران روکا۔ —فوٹو: بی بی سی 

لائسنس کے  بغیر ڈرائیونگ کرنا جرم ہونے کے ساتھ اپنی اور دوسروں کی زندگی کیلئے خطرے کا باعث بھی ہے۔

 اکثر افراد بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے ہیں لیکن وہ جلد ہی ٹریفک پولیس کے ہاتھ لگ ہی جاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے شخص کے بارے میں  بتانے جارہے ہیں جو گزشتہ 70 سال سےزائد عرصے سے  بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  بدھ کے روز ناٹنگھم کے علاقے بل ویل میں  پولیس نے 84 سالہ  ڈرائیورکو گشت کے دوران روکا۔

پولیس افسر  کے مطابق 1938 میں پیدا ہونے والے شخص  نے انہیں بتایا کہ وہ 12 سال کی عمر سے بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کر رہا ہے جبکہ اسے پولیس نے بھی کبھی نہیں روکا۔

پولیس کے مطابق شکر ہے کہ اس شخص کا کبھی کوئی حادثہ نہیں ہوا اور نہ کسی کو چوٹ پہنچائی۔

مزید خبریں :