دنیا
Time 28 جنوری ، 2022

متعدد یورپی ممالک کا کورونا سے متعلق سخت پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

پورپی ممالک میں کورونا کے ریکارڈ کیسز کے باوجود ڈنمارک کے وزیر اعظم نے یکم فروری سے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اب بھی ہمارے درمیان موجود ہے  مگر معاشرے کیلئے خطرہ نہیں۔

ادھر نیدرلینڈز اور فرانس نے بھی سخت ترین کورونا پابندیاں اٹھالی ہیں۔

علاوہ ازیں آج جرمنی میں 2 لاکھ اور اٹلی میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کورونا مریض سامنے آگئے  جبکہ ترکی میں ریکارڈ  82 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 بھارت میں مزید 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے۔

مزید خبریں :