ویڈیو: سانپ پکڑنے کی کوشش پر کوبرا نے سپیرے کو ڈس لیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں سپیرے کو کوبرا پکڑتے اور پھر کوبرا کو سپیرے کے پیر پر کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے: فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں سپیرے کو کوبرا پکڑتے اور پھر کوبرا کو سپیرے کے پیر پر کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے: فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں سانپوں  کو پکڑنے والے نامی گرامی  سپیرے کو کوبرا نے کاٹ لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں سپیرے کو کوبرا پکڑتے اور پھر کوبرا کو سپیرے کے پیر پر کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز بھارتی گاؤں کریچی میں پیش آیا جہاں سریش نامی سپیرے کو 3 دن قبل گاؤں میں دکھے کوبرا سانپ کو پکڑنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

سریش نے کوبرا کو محفوظ طریقے سے پکڑ تو لیا لیکن جیسے ہی اسے بند کرنے کی کوشش کی تو اسی دوران کوبرا نے سریش کی دائیں ٹانگ پر کاٹ لیا جس کے بعد سریش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سریش اس گاؤں کے رہائشیو ں کے لیے عام سپیرا نہیں بلکہ اب تک ہزاروں سانپوں کو پکڑنے کے باعث مقبول ہے۔

مزید خبریں :