دنیا
Time 04 فروری ، 2022

نائیجیریا کے ساحل پر تیل بردار جہاز میں دھماکا، ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ

نائیجیریا کے ساحل پر 20 لاکھ بیرل تیل ذخیرہ کرنے والا جہاز  دھماکے کے باعث تباہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکے اور آتشزدگی کا واقعہ بدھ کو نائیجریا کے ساحلی علاقے میں پیش آیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس جہاز میں ایک دن میں 22 ہزار بیرل تیل کی پیداوار کی صلاحیت بھی موجود تھی۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے وقت جہاز میں عملے کے 10 ارکان بھی سوار تھے تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ آیا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا کتنا خام تیل سمندر میں گرا ہے۔

دوسری جانب آئل ٹینکر میں آتشزدگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :