'صرف 15 فیصد لوگ جہیز کو حقیقت میں لعنت سمجھتے ہوں گے'

80 فیصد مردوں کو لگتا ہوگا کہ بیویاں لڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں: حرا مانی
80 فیصد مردوں کو لگتا ہوگا کہ بیویاں لڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں: حرا مانی

اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی نے جہیز سے متعلق عوام کی سوچ پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں اداکار حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب نے شرکت کی جہاں میزبان کے پوچھے جانے والے سوالات کے دونوں مہمانوں نے بخوبی جواب دیے۔

دوران پروگرام جہیز سے متعلق سوال پر مانی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے صرف 15 فیصد لوگ جہیز کو حقیقت میں لعنت سمجھتے ہوں گے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ میں نے اپنے ابو کو جہیز کی بہت لمبی لسٹ دے دی تھی، بیٹیوں کو اپنے والد کا خیال رکھنا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 80 فیصد مردوں کو لگتا ہوگا کہ بیویاں لڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں تاہم سلمان ثاقب نے انکشاف کیا کہ میری اور حرا کی بے وجہ باتوں پر لڑائی ہوتی ہے، ہم بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتے ہیں۔

مزید خبریں :