مریم نواز کا مانی کی بات پر ردعمل

اداکار مانی اور حرا جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ کے مہمان بنے__فوٹو فائل
اداکار مانی اور حرا جیو نیوز کے پروگرام 'جشنِ کرکٹ' کے مہمان بنے__فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی کی بات پر ردعمل دیا ہے۔

اداکار مانی اور حرا جیو نیوز کے پروگرام 'جشنِ کرکٹ' کے مہمان بنے جہاں  مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور  کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

مانی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔

تاہم جیو نیوز کی خبر پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ میں مانی کی اس بات سے متفق ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے جیو نیوز پر خصوصی پروگرام 'جشنِ کرکٹ' روزانہ رات 11 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :