ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آن لائن بھیک مانگنے والا بھکاری

بھارت میں اس وقت بھیک مانگتے ہوئے ’ڈیجیٹل بھکاری‘ مشہور ہو رہا ہے — فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارت میں اس وقت بھیک مانگتے ہوئے ’ڈیجیٹل بھکاری‘ مشہور ہو رہا ہے — فوٹو: بھارتی میڈیا 

بازاروں، ٹریفک سگنلز اور  ریلوے اسٹیشنز سمیت مختلف مقامات پر بھیک مانگتے آپ نے فقیروں کو دیکھا ہوگا لیکن بھارت میں اس وقت کیو آر کوڈ گلے میں ڈالے بھیک مانگتے ہوئے ’ڈیجیٹل بھکاری‘ مشہور ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر بیتیاہ کے ریلوے اسٹیشن پر راجو نامی بھکاری بھیک مانگنے کیلئے جدید طریقہ استعمال کر رہا ہے اور کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن بھیک مانگتا ہے جو دیکھنے والوں کیلئے بھی حیرت کا سبب ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راجو کو لوگ پیسے دینے سے انکار کر دیتے تھے اور ساتھ ہی کُھلا نہ ہونے کا بہانے کرتے تھے جس پر اس نے بینک میں اکاؤنٹ کھول لیا اور اب آن لائن بھیک لیتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق راجو گلے میں کیو آر کوڈ ڈال کر گھومتا ہے اور شہریوں سے اسے اسکین کر وا کر آن لائن بھیک لیتا ہے۔

راجو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے ’ڈیجیٹل بھکاری’ کہہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :