دنیا
Time 09 فروری ، 2022

معروف امریکی دانشورکی بھارت میں انتہاپسندوں کو کھلی چھوٹ دینے پرکڑی تنقید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی دانشور اور معروف تھنک ٹینک 'ولسن سینٹر' میں جنوبی ایشیائی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے بھارت میں انتہاپسندوں کو فری ہینڈ دینے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے خلاف ہونے والے پر تشدد مظاہروں پرکوگل مین نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ بھارت میں  نفرت کے شعلے اسکولوں میں پھیل چکے ہیں، نوجوان مسلم خواتین کو محض اپنے آئینی حقوق کا استعمال کرنے پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

 کوگل مین نے کہا کہ جب ریاست  نہایت خاموشی کے ساتھ جواب دیتی ہے، تو نفرت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، یہ بھارت کے مستقبل کے لیےکیسا اشارہ ہے۔


مزید خبریں :