تھرکول پاور ہاؤس کے کنویئر بیلٹ میں دھماکا، 5 افراد زخمی، پلانٹ عارضی طور پر بند

تھرپاکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں تھرکول بلاک 2 کے پاور پلانٹ میں کنویئر بیلٹ کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بلاک 2 کے پاور پلانٹ میں کنوئیر بیلٹ اچانک دھماکے سے ٹوٹنے کے بعد ایک حصے میں آگ لگ گئی اور دھواں اٹھتارہا تاہم دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ  تھرکول دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ کنویئر بیلٹ سے کوئلہ پاور پلانٹ میں فراہم کیا جاتا ہے، پاور پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور فنی خرابی کے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :